اہم اطلاعات

فنون کے تمام درجات کے داخلہ فارمز مدارس کو ارسال کۓ جا رہے ہیں 15 صفر سے داخلے شروع ہوں گے

بیان صدر وحدت المدارس

نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم اما بعد۔ کافی عرصے سے اکابرینِ اشاعت کی تمنا اور آرزو تھی کہ ہماری جماعت کے تمام مدارس منظم ہو اور امتحانات کے لئے ہمارا ایک اپنا الگ بورڈ ہو۔ اس تمنا اور آرزو کا تذکرہ گاہے بگاہے مرکزی اور صوبائی اجلاسوں میں ہوتا رہا۔ حضرت شیخ القرآن مولانا محمد طاہر پنج پیری رحمہ اللہ نے اس کے لئے آج سے تقریباً 45 سال پہلے اصول بھی وضع کئے تھے جو آج بھی تحریری شکل میں موجود ہیں۔ 1992 میں صوبائی اجلاس میں بھی بورڈ بنانے کا تذکرہ ہوا تھا جو کہ ماہنامہ توحید و سنت میں موجود ہے۔ بالآخر 2012 میں صوبائی اجلاس میں جماعتی مدارس کے لئے وحد ت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے نام سے ایک تنظیم معرض وجود میں لایا گیا ۔ بحمداللہ تعالٰی 21 اپریل 2021 کو حکومت پاکستان کی طرف سے وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان دینی مدارس کی بورڈ کے طور پر منظور کیاگیاجس کا اعلان میں نے بروز عید الفطر ۱۴۴۲ ھ بمطابق 12 مئی2021 ء کوکیا اور تمام ساتھیوں نے متفقہ طور پر مجھے صدر منتخب کیا۔ جماعتی مدارس نے بورڈ پر اعتماد کرتے ہوئے وحدت المدارس الاسلامیہ کے ساتھ الحاق کیا ۔ میں ان تمام مہتممین حضرات اور طلباء کرام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری ایک آواز پر لبیک کہا اور وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے ساتھ اپنی مدارس کا الحاق اور داخلے کئے۔آپ کی خدمت میں درخواست ہے کہ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے جتنے مرکزی، صوبائی یا ضلعی عہدیداران میں نے مقرر کئے ہیں باوجودیکہ آپ سے علم اور عمر میں کم ہونگے مگر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کی کامیابی کی خاطر آپ ان کی حمایت اور مدد کریں۔ میں وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کی مرکزی عہدیداران، امتحان و نصاب کمیٹیوں کے ممبران ، صوبائی، ضلعی او تحصیل مسؤلین اور تمام عملہ وحدت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی انتھک محنت اور کاوشوں سے یہ سب ممکن ہوا۔ اور ان فوت شدہ علماء کرام کے لئے دعا گو ہوں جنہوں نے وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کی کامیابی میں میرا ساتھ دیا۔
ازطرف صدر وحدت المدارس الا سلامیہ و امیر اشاعت التو حید والسنہ پاکستان

اہم سرگرمیاں