12 مئی 2022 ء بروز جمعرات پنج پیر ہاؤس میں شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری زید مجدہ کے زیر صدارت وحدت المدارس الاسلامیہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا، جو بعد نماز مغرب شروع ہوا اور رات 12:00 بجے تک جاری رہا، اجلاس میں امیر مرکزیہ صدر وحدت شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری صاحب زید مجدہ کے علاوہ نائب صدر مولانا قاری شاد محمد صاحب میرانی زید مجدہ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات مولانا عبد الرحیم شاہ پوری زید مجدہ، ڈاکٹر مفتی محمد ریاض صاحب رکن امتحان کمیٹی، محترم محمد ادریس شاہ صاحب اکاؤنٹنٹ مرکزی دفتر اور راقم الحروف اکمل محمد سعید ادینوی مرکزی ترجمان شریک ہوئے۔ جناب صدر وحدت کی پالیسی بیان کے بعد اجلاس کے ایجنڈے پر تفصیلی غور و خوض کی گئی اور درج ذیل فیصلے کئے گئے:

پرچوں کی نظر ثانی اور ری چیکنگ کی آخری تاریخ 15 شوال ہوگی۔ ضمنی امتحانات کے داخلے 17 شوال تا آخر شوال ہوں گے۔ ناظرہ اور ترجمہ کے نتائج کا اعلان شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری صاحب زید مجدہ 15 مئی بروز اتوار چھوٹے دورے کے اختتامی نشست میں کریں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ ناظم اعلیٰ سمیت تمام ذمہ داران وحدت کے دورے صدر وحدت کی پیشگی اجازت اور منظوری سے مشروط ہوا کریں گے، نیز ہر دورے میں مرکزی ترجمان کی موجودگی ضروری ہوگی، تاکہ وحدت کی کماحقہ ترجمانی ہوسکے۔

دراسات دینیہ کا سابقہ نصاب برقرار رہے گا، تمام درجات کی نصاب کا تفصیل ماہنامہ التوحید والسنہ اپریل میں شائع ہوا ہے، شائقین حضرات وہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ مرکزی ترجمان وحدت المدارس الاسلامیہ اکمل محمد سعید ادینوی